: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
متحدہ عرب امارات،7مارچ(ایجنسی) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر آج پیر کے روز متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ جرمن دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر ہونے والی بات چیت میں شامی تنازعے کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔ خلیجی ریاستوں کے اِس
دورے کے دوران اشٹائن مائر ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیاں سے بھی ابو ظہبی میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے فوری بعد پیر کی دوپہر میں وہ عمان روانہ ہو جائیں گے۔ جرمن وزیر کا یہ دورہ بدھ سے شام کے موضوع پر جنیوا میں ہونے والی بات چیت کے تناظر میں ہے۔ اشٹائن مائر کی ملاقاتوں کے دوران لیبیا اور یمن کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا۔